the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ ان کا ماضی محض ایک راز نہیں بلکہ دنیا کے لیے بہت بڑا راز ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے تک رہنے والی گہری دوستی سے کون واقف نہیں، جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے لیکن اب دونوں اداکار ہی الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں جہاں شاہد کپور بیٹی کے باپ اور اداکارہ کرینہ کپور بھی بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور سے جب ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران موجود مداحوں کی جانب سے ان کے کرینہ کے ساتھ ماضی میں گزارے ہوئے وقت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے



پہلے ٹالنے کی کوشش کی کہ ان سے ماضی کے حوالے سے کچھ نہ پوچھا جائے۔ لوگوں کے اصرار پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ لوگ کس ماضی کی بات کر رہے ہیں جب کہ آپ لوگ اس حوالے سے کچھ بھی کیسے کہہ سکتے ہیں، کیا آپ لوگ میرے جاسوس تھے تاہم اپنے ماضی کے حوالے سے میں سب کچھ نہیں بتا سکتا کیونکہ کرینہ کے ساتھ ان کا ماضی محض ایک راز نہیں بلکہ دنیا کا بڑا راز ہے۔

شاہد کپور سے جب ایوارڈ کی میزبان نے سوالات کرنا شروع کیے تو انہوں نے کہا کہ وہ بے فکر رہیں کیونکہ وہ ان کے ماضی کے رشتوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں پوچھیں گی، جس پر اداکار نے مسکراتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے اور شادی کے بعد اس طرح کی باتیں نہ کی جائیں تو بہتر ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.